Unlimited WordPress themes, graphics, videos & courses! Unlimited asset downloads! From $16.50/m
Advertisement
  1. Code
  2. News
Code

مصنفین کے لیے بلاوا: Tuts+ کے لیے لیکھیئے!

by
Length:ShortLanguages:

Urdu (اُردُو) translation by Mustaghees Butt (you can also view the original English article)

ہم فِلحال مزید مصنفین کی تلاش میں ہیں جو ہمارے گروہ میں شامل ہوں! خاص طور پر، ہم ان کی تلاش میں ہیں جن کے پاس ویب ڈیولپمینٹ کا مضبوط ہنر ہو - فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ دونوں میں۔

بلکل، یہ اس سوال کو جنم دیتا ہے: یہ سب کس چیز کا تقاضا کرتے ہیں جب بات ایک قائم شدہ، باعزت، اور تعلیمی نیٹورک کے لیے لکھنے پر آتی ہے؟

آپ کے تجربے پر انحصار کرتے ہوئے، اِس کے معنی مختلف اقسام کے ہوسکتے ہیں۔

وہ ہنر جن کی ہمیں تلاش ہے

ہمارا مقصد Tuts+ Code پر وہ مواد شائع کرنا ہے جس کا مرکزِتوجہ خصوصی طور پر ویپ ڈیولپمینٹ ٹیکنالوجی ہو۔ ایک وسیع موضوع ہے، ٹھیک کہا؟

اس میں شامل ہے PHP, Ruby, server-side JavaScript, HTML5, CSS3, document-based database systems اور اِن کے درمیان سب کچھ۔ اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس چیز سے واقفیت رکھتے ہیں چاہے یہ آپ کے روزمرہ کے کام میں ہو، آپ کا مشغلہ ہو، یا دونوں، ہم ممکنہ طور پر اسے چلانا چاہیں گے۔

آخرکار، ہمارا حتمی مقصد دوسروں کی کمانے اور سیکھنے میں مدد کرنا ہے۔

بلکل، آپ لڑکے اور لڑکیوں کو، جو ہمارے لیئے لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس میں کیا فائدہ ہے؟ کچھ فوائد پرایک نظر ڈالیں ۔

Tuts+ کا مصنف بننا

چند فوائد میں شامل ہیں:

  • اُس مضمون کے بارے میں لکھنا اور دوسروں کو تعلیم دینا جس میں آپ اپنا ہنر بڑھانے اور دوسروں کو پڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
  • برادری میں اپنا نام پیدا کرنا خاص طور پہ اگر آپ اپنے فری لانس پیشہ کا آغاز کر رہے ہیں۔
  • آپ ایک قائم شدہ ڈیولپر یا مشیر ہیں اور اپنے پلیٹ فارم کو متنوع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا لکھنے کا ہنر بڑھانا چاہتے ہیں۔
  • اپنے آپ کو اپنے موضوع میں ماہر قائم کرنا۔
  • موضوعات، منصوبوں اور مزید چیزوں پر دوسرے مصنفین سے تعاون کرنا!

اور بھی کئی فوائد ہیں جو اس عہدہ کے ساتھ ملتے ہیں جن میں سے کچھ نے ہمارے کئی مصنفین کو لمبے عرصے تک ہمارے ساتھ رکھا ہے، جس سے اُنہیں کئی اور مواقع ملے!

رقم کی بات کرتے ہیں!

سب سے اہم، بڑے سوالوں میں سے ایک جو لوگ کرتے ہیں "مجھے کتنے ادا کیئے جائیں گے؟" ہمارے کچھ باقائدہ مصنفین ہمیں بہترین کوالٹی کے مضامین مہینے میں چند بار شائع کے لیے 700 ڈالر ماہوار سے زیادہ بِل کرتے ہیں۔

ہماری قیمتیں 100 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں ایک کوئک ٹپ ٹیوٹوریل کے لیے اور250 ڈالر مکمل ٹیوٹوریل کے لیے (یعنی، فی مضمون اور فی ٹیوٹوریل)۔ اور تو اور، ہم اعلیٰ مصنفین اور معلمین سے قیمتیں طے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ باقائدہ طور پر مصنف ہیں جو مسلسل ڈیڈ لاینز پوری کر رہے ہیں، معیاری مواد فراہم کر رہے ہیں اور قارئین کے ساتھ مصروف ہیں، تو جیسے جیسے آپ ہمارے ساتھ کام جاری رکھتے ہیں آپ اضافہ اور مزید کمانے کی امید کر سکتے ہیں۔ پھیلی ہوئی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے، اپنے پسندیدہ موضوعات سکھا کر گھر بیٹھے پیسے کمائیے۔ بُرا نہیں ہے، ہیں؟

ایک ٹیوٹوریل پِچ کریں!

ہمیں آپ سے مندرجہ ذیل معلومات کی ضرورت ہوگی:

  • نام۔
  • آپ کے پسِ منظرکے بارے میں ایک مختصر پیراگراف اور آپ کے مناسب ہونے کی وجہ۔
  • ایک مضمون کا لنک جسے آپ نے لکھا ہے، لکھنے میں مدد کی ہے، یا پسند کیا ہے۔
  • دو ٹیوٹوریلز کے لیے خیالات جو آپ ہمارے لیے لکھنا پسند کریں گے۔
  • آپ کے کام کی مثالیں، ساتھ منسلک تصاویر یا اپنے پورٹفولیو کا لنک۔

چند جملوں والی ای-میلز کو مسترد کردیا جائے گا۔۔۔ ہم چاہتے ہیں کہ پرجوش لوگ ہمارے پرجوش قارئین کو پڑھائیں! ہمیں درج بالا اس فارم کے ذریعے بھیجئیے۔

میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں اور آپ کیا پیش کرتے ہیں، آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے اور آپ کا ہمارے قاریئن کو مزید تعلیم دینے میں ہماری مدد کرنے کا بےصبری سے انتظار کر رہا ہوں!

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Looking for something to help kick start your next project?
Envato Market has a range of items for sale to help get you started.